انٹرنیشنل

سعودی وزیر خزانہ سے کروشیا، انڈونیشیا اور بھارتی وزرا کی ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال

ریاض:   سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ریاض میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس کے دوران کروشیا کے ہم منصب مارکو پریموراک سے ملاقات کی۔

ایس پی اے کے مطابق محمد الجدعان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ گلوبل اکانومی اور فنانس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ سے انڈونیشیا کے ہم منصب سری مولیانی اندراوتی اور انڈین وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری سے بھی ملاقات کی، علاوہ ازیں سعودی عرب نے کروشیا، کوسوو سمیت کئی ملکوں کے ساتھ ٹیکس اور کسٹم تعاون بڑھانے کے لئے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔

معاہدوں پر دستخط ریاض میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس کے دوران کیے گئے، واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 70 سے زائد ورکشاپس اور مذاکراتی سیشنز ہوئے جس میں 90 کے قریب مقامی اور عالمی اداروں کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر