پاکستان

پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی ہٹانے کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج

لندن:    پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی ہٹانےکے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا، برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی نے بھی پی آئی اے سے پابندی ہٹادی ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ بھی پی آئی اے پر پابندی ہٹائے، براہ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر ہوگی، براہ راست پروازیں نہ ہونے سے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے پیاروں کے جسد خاکی پاکستان آبائی علاقوں میں لے جانے کی بھی سہولت میسر آئے گی۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام کی قابلیت کے باعث یورپ میں پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے میں مدد ملی، برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ