پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مٹی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

کراچی:    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مٹی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے ہر سال 5 دسمبر کو ورلڈ سوائل ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد صحت مند زمین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور زمینی وسائل کو پائیدار طریقوں سے استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

زمین کی بقا مٹی کے ساتھ اس کے ربط پر منحصر ہے، ہماری خوراک کا 95 فیصد سے زیادہ حصہ مٹی سے آتا ہے، جو غذا ہم کھاتے ہیں، جو پانی پیتے ہیں، جس فضا میں سانس لیتے ہیں، ان سب پر آلودہ زمین اثرانداز ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مٹی اچھی ہوگی تو فصلیں اور پودے اچھے رہیں گے، محکمہ زراعت کی جانب سے مٹی کی جانچ کر کے کسانوں کی معاونت کی جاتی ہے، آبادی بڑھنے کے سب زمین آلودہ ہوتی جا رہی ہے، گٹر کا پانی بھی زمین کو خراب کر رہا ہے، عوام اور کاشت کار کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ زمین کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ صحت مند اور زرخیز زمین سے ہی اچھی فصل کی پیداوار ممکن ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ