پاکستان

حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ

شیخوپورہ:   پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں 1 لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقہ پی پی 139 میں مسلم لیگ ن اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا طاہراقبال، پاکستان سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعجاز حسین بھٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن میدان میں ہیں، انتخابات میں 7 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ