کھیل

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مسقط:    جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو تین پانچ سے شکست دیدی۔

عمان کے شہر مسقط میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں میں سخت مقابلہ ہوا، پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے حساب برابر کردیا۔

بھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے2 گول داغ کر برتری 1-3 کردی، ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل پاکستان کی جانب سے سفیان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔

تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی، پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے ،39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 3-3 برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی، بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-5 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔

بھارت کے ارجیت سنگھ نے4 گول سکور کیے اور دلراج سنگھ نے ایک گول کیا، بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیتا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ بھارت ملائیشیا کو تین ایک سے ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ 2023 میں بھی جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این