کھیل

انگلش پریمیئر لیگ : مانچسٹر سٹی اور آرسنل نے اپنے میچز جیت لیے

لندن :   دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ناٹنگھم فارسٹ کو 0-3 گول سے ہرا دیاجبکہ آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے شکست دیدی۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں، اتحادسٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی اور ناٹنگھم فارسٹ آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناٹنگھم فارسٹ کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔

برنارڈو سلوا، کیون ڈی بروئن اور جیریمی ڈوکو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر سٹی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، میچ میں ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کرسکی۔

ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں آرسنل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

جوریئن ٹمبر اورولیم سلیبہنے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این