پاکستان

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ معذور افراد کے حقوق کی وکالت کی: شازیہ مری

اسلام آباد:   پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مستقل طور پر معذور افراد کے حقوق کی ہمیشہ وکالت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شازیہ مری نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان افراد کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے لئے نامزد کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی معاشرے کے ہر طبقہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہی ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ 2019 میں پی پی پی نے معذور افراد کے حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت انہیں قانون سازی کے لئے حقوق پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی معذور افراد کی مدد اور ان کی ترقی کیلئے پرعزم، جامع اور مساوی پاکستان کی پالیسی کیلئےکوشاں ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ