پاکستان

لاہور کے علاوہ باقی تمام ریلوے سٹیشنز کے لگیج سکینر خراب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:   لاہور کے علاوہ باقی تمام ریلوے سٹیشنز کے لگیج سکینر خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کنوینر رمیش لال کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ریلوے سٹیشن کے علاوہ باقی تمام سٹیشنوں کے لگیج سکینر خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریلوے پولیس حکام نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ صرف ایک لاہور میں لگیج سکینر کام کر رہا ہے، باقی سارے کے سارے فیل ہیں، تمام کے تمام سکینرز فارغ ہیں، کوئی واک تھرو گیٹ بھی کام نہیں کر رہا، کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کی باؤنڈری وال بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔

کمیٹی نے سکینرز خراب ہونے ہر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کنوینر کمیٹی رمیش لال نے استفسار کیا کہ جو سکینر لگے ہوئے ہیں وہ کیوں کام نہیں کررہے؟ جس پر ریلوے پولیس حکام نے جواب دیا کہ ہم نے کوشش کی سی سی ٹی وی کیمرے لے لیں، سکینرز ہماری ذمہ داری نہیں ہیں، ریلوے پولیس کے پاس تو فنڈ ہی نہیں ہیں۔

سی ای او ریلوے کی عدم موجودگی پر بھی کمیٹی کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا۔

کنوینر کمیٹی نے کہا کہ سی ای او ریلوے کو تو کمیٹی میں آنا چاہیے تھا، یہی بدقسمتی ہے کہ آپ کمیٹی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، کمیٹی نے ہدایات دی تھیں کہ سی ای او ریلوے کو آنا چاہیے، اس ڈیپارٹمنٹ کا منسٹر بھی نہیں ہے، آپ مخلص نہیں ہو تو پھر چھوڑ دو۔

کنوینر کمیٹی نے سی ای او ریلوے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ منسٹری کو ریلوے پولیس سے متعلق جو ہدایات دی تھیں ان پر کچھ کیا، آپ کے پاس بلوچستان میں نفری کتنی ہے؟ جس پر ریلوے پولیس حکام نے جواب دیا کہ 250 کانسٹیبل کی آسامیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ