کھیل

قومی ٹیم 250 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

لاہور:    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

منگل کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے کے خلاف کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹی 20 پاکستان کا مجموعی طور پر 250 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

گرین شرٹس نے 250 میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میں شکست ہوئی۔

4 میچز برابر بھی ہوئے جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان میں سے 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی، اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی رہے ہیں۔

سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این