پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق، اہم ملاقاتیں، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراق کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کیساتھ ساتھ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملاقاتوں میں سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، عراقی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور عراقی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ