پاکستان

بغض عمران میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے : بیرسٹر سیف

پشاور:   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کے بغض میں نسلی تعصب کو پروان چڑھارہی ہے، جڑواں شہروں میں پشتونوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پشتو زبان بولنے والوں کو قیدی وین میں ڈال دیا جاتا ہے، غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کرکے ظلم ڈھائے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی تضحیک دو ملکوں کے درمیان نفرتوں کو بڑھاوا دے رہی ہے، افغان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ان کی عزت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا پر پڑتا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ