پاکستان

آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا: اسد قیصر

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا، پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف ایکشن لے کر نفرتوں کو بڑھایا جا رہا ہے، احتجاج کرنے پر دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، موجودہ حکومت کے پاس ایسے اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو ناجائز جیل میں رکھا جا رہا ہے، آئین ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے، پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت ہے یہ یکجہتی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے، کوئی اگر اس کا غلط فائدہ اٹھائے تو یہ اس کی بھول ہے، ہم ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ غیرقانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی قانونی حد سے آگے نہ بڑھیں، ہمارا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا، ہمارے جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی پہلی ترجیح ہے، شہداء کے گھروں کو جائیں گے، جو ظلم ہوا ہے اس کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، انٹرنیشنل فورم پر بھی آواز اٹھائیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ