پاکستان

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے چینی وفد کی ملاقات، ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد:   وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کی چینی وفد سے ملاقات کی اس موقع پر شراکت داری مضبوط بنانے کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے مطابق چینی وفد کی قیادت ہیلتھ کیئر پراجیکٹ کی سربراہ اسکارلیٹ نے کی، چینی وفد نے دورافتادہ علاقوں میں صحت کی سستی دیکھ بھال کا منصوبہ پیش کر دیا۔

منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، منصوبے سے علاج معالجے کی لاگت میں کمی اور درست تشخیص مُمکن ہوگی۔

ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے مطابق پورٹیبل مشین کے ذریعے 7، 8 بیماریوں کی تشخیص ہوسکے گی۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ امید ہے منصوبے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، اس موقع پر شراکت داری کو باضابطہ بنانے پر اتفاق رائے کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ