پاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون تیار

پشاور:   خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون تیار کرلیا گیا۔

کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا اوورسیز پاکستانی کمیشن بل وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا، قانون سازی کے بعد اوور سیز شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق گریڈ بیس یا اس سے اوپر کا سرکاری افسر اوورسیز کمیشن کےکمشنر مقرر کیا جائے گا،وزیراعلیٰ اوورسیز کمیشن کے چیئرپرسن ہوں گے۔

متن میں مزید بتایا گیا کہ کمشنر اوور سیز شہریوں کے شکایات کو متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ضلعی کمیٹی کو بھیجیں گے، کمشنر اوور سیز شہریوں کے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سرکاری افسران کے اہلکاروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن تجویز کریں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ