کھیل

بنگلا دیش کو شکست، بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کے سر سج گیا

ملتان:  بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا، پاکستان پہلی بار بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بنا، قومی ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف 10وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

گرین شرٹس نے 140 رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں پورا کر لیا، بنگلادیش نے7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔

بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے عارف حسین 54 رنز بناکر نمایاں رہے، ایم ڈی سلمان 31، عاشق الرحمان 22 رنز بنا پائے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر علی نے 2، محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم شخصیات نے بلائنڈ کرکٹ کو ورلڈ چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این