پاکستان

یو اے ای دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے: مریم نواز

لاہور:    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے عوام کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے، یو اے ای نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، یو اے ای کے قومی دن پر اپنے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے، یو اے ای کی اقتصادی اور سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، یو اے ای کی مزید ترقی اور استحکام کے لئے دعا گو ہوں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ