تجارت

کرشنگ سیزن میں شوگر ملز کی مانیٹرنگ کیلئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

لاہور:    ایف آئی اے کرشنگ سیزن میں شوگر ملز کی مانیٹرنگ کرے گی، وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹیمیں شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سٹاک کا ریکارڈ رکھیں گی، ٹیکس چوری روکنے کیلئے روزانہ ملز کی سیلز کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، شوگرملز میں گنے کی آمد، ٹرالیوں کی تعداد کا ریکارڈ بھی مرتب ہو گا۔

ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیمیں تین شوگر ملز پر تعینات کردی گئیں، ڈائریکٹر لاہور زون سرفرازخاں ورک نے میٹنگ میں ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفرازخاں ورک نے کہا ہے کہ تمام ٹیمیں انتہائی ذمہ داری اور ایمانداری سے ڈیٹا مرتب کریں، ٹیکس چوری روکنا اہم قومی فریضہ، کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا