پاکستان

پنجاب حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور:    پنجاب حکومت نے سموگ کنٹرول اقدامات کے پیش نظر بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سموگ کے پیش نظر تیس سال سے زائد عمر کی گاڑیوں کو اکتوبر تا جنوری لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی موٹروے پر سفر کر سکیں گی، ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے اب گاڑی کی رجسٹریشن بُک اور لائسنس کے ساتھ گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ جس طرح کے سموگ زدہ حالات سے ہم گزرے اسے دیکھتے ہوئے یہ شرط رکھی گئی ہے، ہم نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بھی خط لکھا ہے جس میں سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے فٹنس سرٹیفکیٹ کا اطلاق سرکاری گاڑیوں پر لاگو کروا رہے ہیں، یہ ممکن نہیں کہ لوگوں کو روکیں اور سرکار سوئی رہے، صرف بڑی کمرشل نہیں پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی یہ احکامات لاگو ہوں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ