کھیل

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: گرین شرٹ نے عمان کو ہرا کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

مسقط :  جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی، گرین شرٹس نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی۔

مسقط عمان میں جاری ایونٹ کے میچ میں پاکستان ٹیم کے رانا ولید نے 2، ندیم خان، سفیان، حنان شاہد، قیوم اور بشارت نے 1،1 گول سکور کیا، پاکستان نے ایونٹ کے اپنے 3 میچز میں مجموعی طور پر 20 گولز سکور کرلیے ہیں۔

خیال رہے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این