کھیل

جونیئر ایشیا ہاکی کپ: ناقابل شکست پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی

مسقط:  جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے اپنا آخری گروپ میچ عمان کے شہر مسقط میں کھیلا اور فتح حاصل کرکے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سفیان خان نے ملائیشیا کے خلاف میچ میں ہیٹرک کی، اور یہ ایونٹ میں ان کی دوسری ہیٹرک تھی۔

پہلے ہاف میں ملائیشیا کی ٹیم نے گول کرکے برتری کو برابر کیا، تاہم اس کے باوجود حریف ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 4 گول کیے۔

یاد رہے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر گول کیپر فیضان جنجوعہ مین آف دی میچ کے مستحق قرار پائے، اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این