پاکستان

پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ڈی جی خان:    پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا 3 دنوں میں دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر ڈی جی خان تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ آور خوارجی دہشت گرد ایک بار پھر پسپا ہو گئے، 20 سے 25 دہشت گرد جدید اور بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے۔

پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی فوری کارروائی نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا، بھرپور جوابی کارروائی سے خوارجی دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چوکی پر تعینات جوانوں نے جدید تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی آمد کی فی الفور نشاندہی کی، ڈی پی او سید علی کی زیر قیادت ایلیٹ اور کیو آر ایف ٹیمیں فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، علاقہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او سید علی لکھانی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس جوان ہر لمحہ سربکف ہیں۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کا مورال اور عزم و حوصلہ بلند ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہر حملے کو ناکام بنایا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ