تجارت

سفری پابندیاں: پی آئی اے اور ایوی ایشن کو 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان

اسلام آباد:    سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریباً 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں پی آئی اے کو تقریباً 220 ارب روپے کا نقصان ہوا، یورپی روٹس پر پابندی کے باعث سول ایوی ایشن کو بھی 250 ارب کا نقصان ہوا ہے۔

نجکاری کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی روٹس بحال ہونا پی آئی اے کی نجکاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، یورپی روٹس کے بعد پی آئی اے کیلئے یوکے کے روٹس جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یو کے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے فلائی روٹس بند ہونے کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا، پی آئی اے کی نجکاری سے قبل یوکے کیلئے روٹس بحال کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جی ٹو جی معاہدے کے تحت فروخت کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا