کھیل

زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ میں 3 تبدیلیاں

بلاوائیو:   زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کر دی گئیں۔

صائم ایوب، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی عثمان خان، سفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، عمیر بن یوسف اور قاسم اکرم براستہ دبئی بلاوائیو پہنچ گئے۔

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، عرفان خان، طیب طاہر،صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال، جہانداد خان، عباس آفریدی پہلے سے بلاوائیو موجود ہیں۔

پاکستان ون ڈے سکواڈ کے کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم زمبابوے سے وطن واپس روانہ ہو گئے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این