تجارت

بجلی سہولت پیکیج کے نتائج اچھے نکلے تو پورا سال چلے گا: اویس لغاری

اسلام آباد:    وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج کے نتائج اچھے نکلے تو پورا سال چلے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج صرف تین ماہ نہیں بلکہ چھ ماہ کا ہوتا، آئی ایم ایف کے ساتھ اس بات پر مباحثہ کیا گیا،اب وزارت توانائی پورے سال کی اضافی پیداوار پر غور کر رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ اضافی بجلی کی آکشن کی جائے گی، اضافی بجلی آکشن کے ذریعے خریدی جائے گی، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ تقسیم کار کمپنیوں نے صرف 11 ارب روپے کا نقصان کیا، نقصانات میں کمی کی وجہ ڈسکوز کے خودمختار بورڈز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج تک سستی بجلی نہیں خریدی، مستقبل میں آپ سے کوئی بجلی کمپنی ایک روپے اضافی چارج نہیں کرے گی، یہ وہ انقلاب ہے جو ڈی چوک پر نہیں آتا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا