کھیل

چیمپئنز ٹرافی: چیئرمین پی سی بی کی دبئی میں آئی سی سی حکام سے اہم ملاقاتیں

دبئی:    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی حکام سے ملاقات کر کے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے دبنگ مؤقف سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز آئی سی سی سربراہ گریگ بارکلے سے ملاقات  کی، محسن نقوی نےآئی سی سی کو پی سی بی اور وفاقی حکومت کا مؤقف پیش کیا۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو ہم بھی بھارت میں نہیں کھیلیں گے، ہم 2023 میں آئی سی سی کے کہنے پر بھارت جا کر کھیل چکے ہیں، اس سے پہلے بھی کئی بار بھارت کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کا موقف واضح ہے، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی بھرپور تیاری کررہا ہے، ہم چمپئنز ٹرافی کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں چاہتے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این