پاکستان

تہرے قتل کیس میں دو ملزمان کو 3،3 بار سزائے موت، 15،15 لاکھ جرمانہ

لاہور:   سیشن عدالت نے تہرے قتل کیس کے دو ملزمان کو تین، تین بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔

عدالت نے ملزم محمد شہزاد اور محمد گلزار کو تین، تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی، ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزمان نے امانت علی اور اس کی بیوی حافظہ شبانہ اور ان کی بیٹی ایزل امانت کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں عدالت میں پیش کیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ