انٹرنیشنل

بھارتی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے 12 افراد گرفتار

نیودہلی:    بھارتی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی وزیر برائے شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کو رواں سال کے دوران سخت خطرات کا سامنا رہا ہے اور کم از کم 999 ایسے بموں سے متعلق دھمکیاں اور خطرات کا سامنا رہا۔

شہری ہوابازی کے وزیر کے مطابق ان دھمکیوں اور بھارتی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو بموں سے اڑانے کے ان خطرات کے پیش نظر پولیس نے 256 شکایات وصول کیں جبکہ اب تک 12 افراد کو بھارتی فضائی کمپنیوں کے لئے خطرہ بننے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

بھارتی وزیر ہوا بازی کے اس بیان سے اندیشہ ہے کہ غیرملکی مسافروں کے لئے ان کے ساتھ سفر میں خوف بھی ہم سفر رہے گا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر