کھیل

افریقا کی تباہ کن باؤلنگ، لنکا ٹیسٹ میں اپنے کم ترین سکور پر آؤٹ

ڈربن:    جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکن ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کم ترین سکور پر آؤٹ ہوگئی۔

ڈربن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقا کے پہلی اننگز کے 191 کے سکور کے جواب میں صرف 42 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے سری لنکا کے 9 بیٹرز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے، 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کمنڈو مینڈس 13 اور لاہیرو کمارا 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے 13 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

42 رنز پر آؤٹ ہونا سری لنکا کا اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم سکور ہے، اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم 1994 میں کینڈی میں پاکستان کے خلاف 71 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ سری لنکا کا 42 رنز پر آؤٹ ہونا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا دوسرا کم ترین سکور ہے، اس سے قبل بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 2020 میں صرف 36 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این