تجارت

پی ٹی آئی کا احتجاج: آئیسکو نے صارفین کیلئے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد:  وفاقی دار الحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث آئیسکو نے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق نومبر کے بلنگ بیج نمبر2، 3، 4، 24، 27، 28، 29 کے بل ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین اضافی سر چارج کے بغیر بلوں کی ادائیگی 29 نومبر 2024 تک کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام آئیسکو دفاتر، بنکوں اور پوسٹ آفسز کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا