انٹرنیشنل

لبنان میں جنگ بندی، حزب اللہ نے حسن نصر اللہ شہید کی تدفین کا اعلان کر دیا

بیروت:   لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے حسن نصر اللہ شہید کی تدفین کا اعلان کر دیا۔

حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی امانتاً دفن کیا گیا تھا، جنگ بندی کے بعد اب حسن نصر اللہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حزب اللہ کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائے گی، حزب اللہ کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے، حسن نصر اللہ کا جسد خاکی حملے کے دو روز بعد تلاش کر لیا گیا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر