پاکستان

یہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا : علی امین گنڈا پور

مانسہرہ :    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں، یہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے اور بانی پی ٹی آئی کی کال تک جاری رہے گی۔

مانسہرہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پرامن پارٹی ہیں، ہم نے ملک میں قانون کی بالادستی،آئین کا تحفظ، حقیقی آزادی وجمہوریت کی بات کی، بدقسمتی سے پچھلے ڈھائی سال سے ہماری پارٹی کے ساتھ جبر اور ظلم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر جعلی پرچے کاٹے گئے،مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا لیڈر آج ناجائز جیل میں ہے، ہمارے ووٹر تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملتی ۔

 علی امین نے کہا کہ ایک ظالمانہ رواج اور روایت ڈالی گئی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عدالت جاتے ہیں تو انصاف نہیں ملتا، ہمارے پاس ایک ہی چوائس ہے ، ہمارے پاس چوائس یہی ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر خود احتجاج کریں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ