پاکستان

ڈیرہ غازی خان: سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کاحملہ پسپا کردیا گیا

لاہور:    پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کاحملہ پسپا کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے اچانک حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا پولیس کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے پی کے کی سرحد لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ