انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد نے 315 ارب ڈالرز کے سالانہ بجٹ کی باضابطہ منظوری دیدی

ریاض:    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے سالانہ بجٹ 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالر سے زائد بنتا ہے۔

مالی سال2025 میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 ٹریلین ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 بلین ریال ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 26.88 بلین ڈالرز بتایا گیا ہے ۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام وزیروں اور دوسرے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ویژن 2030ء کے مطابق ریاست میں سماجی ترقی کے منصوبوں کو شروع کریں تاکہ مملکت کے 2030ء تک کے ویژن کے لئے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر