تجارت

ذیشان رحمان خٹک 3سال کیلئے کمشنر ایس ای سی پی تعینات

اسلام آباد: ذیشان رحمان خٹک کو 3 برسوں کیلئے کمشنر سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ذیشان رحمان خٹک کی تعیناتی کیلئے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، ذیشان خٹک چیف کمرشل آفیسر سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے ذیشان رحمان خٹک کی تعیناتی ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت ہوئی ہے، کمشنر سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں کمشنر کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز ستمبر کے دوران لیے گئے تھے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ذیشان رحمان خٹک کی تعیناتی کے بعد ایس ای سی پی کا بورڈ مکمل ہو گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا