انٹرنیشنل

بھارتی مسلمان مودی کے عتاب کا شکار، مسجد کے سروے کی مخالفت پر3 مسلمان شہید

نئی دہلی :  بھارتی مسلمان مودی کے عتاب کا شکار، مسجد کے سروے کی مخالفت پر 3 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا۔

مودی نے بھارت میں ہمیشہ سےمسلمانوں کو نفرت اور انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھایا ہے، بھارتی مسلمان اپنے مذہبی حقوق کے لیے عرصہ دراز سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

حال ہی میں اُتر پردیش کے علاقے سنبھل میں مغلیہ دور کی شاہی جامع مسجد کے سروے کی مخالفت پر تین مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ تینوں مسلمان مزاحمت کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے، سروے کی مزاحمت کرنے والے نہتے مسلمانوں پر آنسوگیس کا استعمال کیا گیا اور گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا، اکھلیش یادیو کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر تشدد کو ہوا دی، خطےکی جغرافیائی سیاست اب تبدیل ہو چکی ہے لیکن بھارت آج بھی مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی سیاست کا شکار ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر