کھیل

افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی

دبئی:    افغانستان نے پاکستان کو ہراکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی، فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔

میچ میں افغانستان نے 250 رنز سکور کیے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز سکور کیے، برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔

پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این