انٹرنیشنل

6 جنوری سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم مسترد

واشنگٹن :    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 6 جنوری کا کیس ختم کردیا گیا، ٹرمپ کے خلاف پراسیکیوٹر 2020 انتخابات میں مداخلت ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف جیک اسمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق ایک نئی فردِ جرم دائر کی گئی تھی۔

سپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے دائر کی گئی فردِ جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود تھے جو اس سے قبل دائر کردہ فردِ جرم میں تھے، البتہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی صدور کو حاصل استثنیٰ سے متعلق فیصلے کے بعد نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کے خلاف الزامات کو کم کیا گیا تھا۔

نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج بدلنے کیلئے محکمۂ انصاف کے اختیارات استعمال کرنے کے الزام کو ہٹا دیا گیاتھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر