انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

ویلنگٹن:   نیوزی لینڈ نے ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی مسلح گروپ اور لبنان میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی قیادت نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن اور اٹارنی جنرل جوڈتھ کولنز نے کی، حوثیوں کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یمن میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے پس منظر میں نیوزی لینڈ نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کے مطابق حزب اللہ یا حوثی گروپ کی املاک سے متعلق کوئی بھی شخص یا انہیں مالیاتی یا متعلقہ جائیداد یا خدمات فراہم کرنے والے کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یمنی حکومت نے وزیر اطلاعات معمر العریانی کے توسط سے اس درجہ بندی کا خیرمقدم کیا اور اسے کسی بھی شخص یا ادارے کو روکنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر