کھیل

فٹ بال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے میدان میں گھس کرریفری کو تھپڑ رسید کردیا

اندلس:    فٹ بال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے میدان میں گھس کرریفری کو تھپڑ رسید کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں اندلس کے تھرڈ ڈویژن میں نوجوانوں کے فٹ بال مقابلوں میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون ایلنڈائن اور ایسپینیول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اختتام کے بعد ریفری پر حملہ کرنے کے لئے میدان میں کود گئی۔

اسپینیول کے ایک کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 سالہ کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایلنڈن کلب نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ہماری نوجوان ٹیم کے میچ کے اختتام پر پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، اس قسم کا رویہ احترام اور کھیلوں کی قدروں سے متصادم ہے جس کے لیے ہم ایک کلب کے طور پر اس کا دفاع کرتے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این