انٹرنیشنل

برطانیہ میں طوفان ’برٹ‘ سے مزید تباہی، پروازیں متاثر، ٹرینیں منسوخ، ہلاکتیں 5 ہوگئیں

لندن:   طوفان برٹ سے برطانیہ میں تباہی کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفان برٹ کے باعث انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں، طوفان کے باعث 339 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا، برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا بھی خدشہ بڑھ گیا، محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹ جاری کئے۔

انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، بارش اور برف باری کے باعث ایئر پورٹس، ریلوے سٹیشن بند کر دیئے گئے، ذرائع مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا،سڑکوں پر برف جمع، طوفان کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر