انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری نہیں، سزائے موت کا حکم دینا چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران:   ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔

عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، ہسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں، غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر