پاکستان

احتجاج کیلئے کارکنوں کو اُکسانے کا کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

راولپنڈی:    احتجاج کے لیے کارکنوں کو اُکسانے کے کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیئے کہ ملزم تفتیش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں 28 ستمبر کو احتجاج کی کال دینے کا مقدمہ درج ہے، ملزم پر پُرتشدد احتجاج کے لئے کارکنان کو اکسانے کا الزام ہے۔

ظہیر شاہ نے پبلک پراسیکیوٹر کے ریمانڈ کے حق میں دلائل دیتے ہوئے مزید 15 یوم ریمانڈ جسمانی کی استدعا کر دی۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا۔

ظہیر شاہ نے دلائل دیئے کہ پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ