پاکستان

کسی کو ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جا سکتا: وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

لاہور:  وزیر اعظم نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، پاکستان کے معاشی حالات الحمدللہ دن بدن بہترین ہو رہے ہیں، ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ