پاکستان

جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے سے عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت ملتوی

اسلام آباد:    جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت کے ملتوی کردی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی سکیورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ملزمان کو راولپنڈی، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان کو پیش نہ کیے جانے کی وجہ سے دونوں شہروں کی سول سیشن مجسٹریٹ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی۔

صدر ہائی کورٹ بار کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث غیر حاضری پر کسی ملزم، سائل کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دے دی گئی ہے جس میں وکلا نے بتایا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سائلین نہیں آ سکتے۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے تمام مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو رہی ہے اور عدالتوں نے تمام کیسز کی بغیر کارروائی نئی تاریخیں دینا شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب جیل پولیس گارد کے مطابق آج اڈیالہ جیل سے بھی کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہو سکے گا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ