انٹرنیشنل

جوہری پروگرام: ایران کا 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کیساتھ مذاکرات کا اعلان

تہران:    ایران نے کہا ہےکہ جوہری پروگرام بارے 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام اور خطے کی صورت حال کے بارے میں اسی ہفتے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امکانی طور پر یہ مذاکرات 29نومبر کو ہوں گے تاہم ایران کے اس ترجمان نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ مذاکرات کس جگہ ہوں گے ، اس سے قبل جاپان کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں کہا تھا چار ملکوں کے نمائندوں کی امکانی طور ملاقات 29 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔

واضح رہے یہ پیش رفت اقوام متحدہ کے جوہری ایشوز کے لئے واچ ڈاگ، آئی اے ای اے کی ایران کے بارے میں منظور کردہ قرار داد کے بعد سامنے آئی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر