پاکستان

جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے: بیرسٹر سیف

پشاور:    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کی طرف جانے والے قافلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، جعلی حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزرا جتنی مرضی پریس کانفرنسسز کر لیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا، علی امین کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کررہی ہے اور دوسری جانب کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کردیئے گئے ہیں، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں، ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ