کھیل

بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

نئی دہلی:    بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی۔

ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، وہ 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔

بھارتی بلے بازوں میں 100 سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں، آخری مرتبہ 100 سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں عبور کیا تھا۔

انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 522 رنز درکار ہیں، جب کہ آج کھیل کا تیسرا دن ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این