انٹرنیشنل

انتہا پسندی قبول نہیں، شرانگیزی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا: محسن نقوی

اسلام آباد:   وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی قبول نہیں، شرانگیزی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیض آباد آنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موبائل فون سروس چل رہی ہے، صرف انٹرنیٹ بند کیا، پنجاب میں اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں جتنی پچھلی بار بند ہوئی تھیں،ایسے موقع پر شرانگیزی کوئی بھی پھیلا سکتا ہے ۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی وفد کچھ دیر میں اسلام آباد آرہا ہے، جو بھی انتشار پھیلائے گا گرفتار کر لیا جائے گا، غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی قبول نہیں ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے امن وامان کو قائم رکھنا ہے،ساری حکمت عملی ابھی نہیں بتا سکتا،ہر ماہ دھاوا بولنے والوں کی وجہ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر