پاکستان

اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آئی جی

اسلام آباد:   آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جارہا ہے، رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمد و رفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا، ہمارا کام امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا دھرنے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہرمیں سکیورٹی انتظامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ