پاکستان

احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں: شیر افضل مروت

اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج میں اب جتنے لوگ آئیں گے ان کی تعداد حیران کن ہے، عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج اور اجتماع زیرو پوائنٹ پر ہوگا، اگر حکومت ہوش کے ناخن لے تک بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کریں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ